the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 20 فروری (یواین آئی) ہندوستانی خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا کے حالیہ دورہ روس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت دوطرفہ تجارتی و اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روس میں ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک ویڈیو بیان میں مسٹر شرنگلا نے بتایا کہ روسی نائب وزرائے اعظم ریبکوف اور مسٹر ایگور اور دیگر اعلی عہدیداروں بشمول وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ دوطرفہ علاقائی اور عالمی مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مسٹر شرنگلا رواں ہفتے 17 اور 18 فروری کو روس کے دو روزہ دورے پرگئے



تھے۔
انہوں نے بتایاکہ ہندوستان اور روس اعلی ٹکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں ایل این جی اور کوکنگ کول جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں جبکہ روسی کمپنیوں نے اندرون ملک آبی گزرگاہوں ، ریلوے اور اسٹیل میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک نے چنئی - ولادیووستوکی راہداری کے آپریشن کے سلسلے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ ۔19 ویکسین بنانے کے ساتھ ہی افغانستان امور اور اقوام متحدہ میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.