نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 17 دسمبر کو بات چیت کریں گے وزارت خارجہ کے مطابق ، اس ورچول سربراہ اجلاس میں دونوں رہنما ہند بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے جس میں کووڈ ۔
19 کے بعد باہمی تعاون کو
مزید تقویت بخشنے کے اقدامات شامل ہیں -
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین اعلی سطح پر باقاعدہ بات چیت اور تبادلہ خیالات قائم ہیں۔
محترمہ حسینہ گذشتہ سال اکتوبر میں ہندوستان کے سرکاری دورے پر آئی تھیں جبکہ مسٹر مودی نے اس سال مارچ میں مجیب بورشو کے تاریخی موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریب سے خطاب کیا تھا۔