: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 14 فروری ( یو این آئی ) بیجو جنتا دل نے اڈیشہ سے راجیہ سبھا انتخابات میں مرکزی وزیر اشونی وشنو کی امیدواری کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بیجو جنتا دل کے صدر اور اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے بدھ کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ ان کی پارٹی اوڈیشہ سے راجیہ
سبھا انتخابات میں مرکزی وزیر اشونی وشنو کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ریلوے اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں ترقی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے مسٹر وشنو کواڈیشہ سے راجیہ سبھا کے انتخابات میں اپنا امید وار بنایا ہے۔