پٹنہ ،8اگست (ایجنسی)بہار کی سماجی بہبود کی وزیرمنجو ورما نے مظفر پورمیں لڑکیوں کے شیلٹر میں جنسی زیادتی کے معاملہ میں آج اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔
ذرائع نے یہاں بتایاکہ محترمہ ورما نے وزیراعلی نتیش کمار سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے انھیں اپنا استعفی پیش کیا ۔محترمہ ورما کے شوہر چندر شیکھر ورما کی جنسی زیادتی کے معاملہ کے اصل ملزم برجیش ٹھاکر سے فون پر ہوئی بات چیت کا انکشاف ہونے کے بعد سے ہی ان پر کابینہ سے استعفی دینے کا
دباؤاپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے ڈالا جارہاتھا۔حالانکہ محترمہ ورما نے اس معاملہ میں اپنے شوہر کے کسی بھی طرح سے ملوث ہونے کی بات سے انکار کیاتھا۔
اس سے قبل آج مظفر پور عدالت میں پیشی کے دوران اصل ملزم برجیش ٹھاکر نے صحافیوں سے بات چیت میں ایک بار پھر کہاکہ مسٹر چندر شیکھر ورما کے ساتھ اسکی کئی بار بات چیت ہوئی ہے ۔وہیں ،اس سے پہلے پولیس جانچ میں بھی برجیش کے موبائل فون کال ڈٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر )میں مسٹر ورما کے ساتھ 17بار بات چیت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔اس کے بعد سے محترمہ ورما پر استعفی دینے کا اور دباؤبڑھ گیاتھا۔