the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پٹنہ 22 اکتوبر ( یواین آئی ) مرکزی وزیر مالیات اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی سنیئر لیڈر نرملا سیتارمن نے آج کہاکہ ملک کی ترقی میں بہار کا اہم مقام ہوگا اور اس کے لئے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو اسمبلی انتخاب میں کامیاب بناکر ریاست میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کی حکومت بنانی ہے ۔
مسز سیتارمن نے یہاں پارٹی کے بہار معاملوں کے انچارج بھوپیندر یادو ، ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال ،مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے ، نتیا نند رائے اور آرکے سنگھ سابق مرکزی وزیر رادھا موہن سنگھ ، بہار کے وزیر زراعت پریم کمار اور سڑک تعمیرات کے وزیر نند کشور یادو کی موجودگی میں پارٹی کا پانچ نکاتی ہدف ، گیارہ عزائم کے ساتھ ہی خود کفیل بہار کا روڈ میپ 2020-25 کا اجرا



کرنے کے بعد کہاکہ اس بار کے انتخاب میں پھر سے این ڈی اے کو کامیاب بناکر وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ریاست کو ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھانا ہے ۔ ڈبل انجن کی حکومت ہوگی تو ملک کی ترقی میں بہار کا اہم مقام ہوگا۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ بی جے پی جو کہتی ہے اسے کرکے دکھاتی ہے ۔ اس کی کئی مثالیں ہیں جس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ بی جے پی نے جو کہا ہے اسے کر کے دکھایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی ماہرانہ قیادت کی وجہ سے ہی کورونا انفیکشن کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاﺅن میں جن دھن منصوبہ کے ذریعہ غریبوں کے کھاتوں میں راست پیسے بھیجے گئے ۔ ان مشکل ترین حالات میں گیہوں ، چاول اور دال غریبوں کے گھر پہنچا ۔ یہ ملک میں بنائے گئے ڈیجٹیل نظام سے ممکن ہوسکا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.