نئی دہلی / پٹنہ/29ستمبر(ایجنسی) بہار این سی پی کے سابق پردیش صدر طارق انور نے پارٹی سے استعفی دے دیا. طارق انور کے استعفی کے بعد، این سی پی میں ایک ہلچل مچ گئی ہے. وہیں بہار میں سیاست بھی تیز ہوگئی ہے، طارق انور کے اچانک پارٹی چھوڑنے کے فیصلے سے سبھی حیران ہے، حالانکہ اب سوال یہ اٹھ رہا کہ انکا اگلا فیصلہ
کیا ہوگا، عظیم اتحاد میں بھی انور کے اس فیصلے کو لیکر بحث کا موضوع بنا ہے.
طارق انور نے پارٹی سے استعفے کے فیصلے کے بارے میں کہا ہے: "میرے لئے یہ فیصلہ بہت مشکل تھا، کیونکہ 20 سال تک میں اس جماعت سے منسلک تھا. میں ہمیشہ پارٹی کے صدر شرد پوار کا احسان مند رہونگا، انہوں نے ہمیشہ ہی پارٹی میں مجھے ترجیح دی ہے.