پٹنہ ،19 اگست (ایجنسی) بہار کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا کا آج نئی دہلی میں طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا وہ تقریبا ً82 سال کے تھےڈاکٹر مشرا گزشتہ کافی عرصہ سے بیمار تھے اور ان کا علاج دہلی میں چل رہا تھا، آج انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کے
خاندان میں دو بیٹا ہے۔ ان کے چھوٹے صاحبزادے نتیش مشرا بہار میں وزیر رہ چکے ہیں اور فی الحال وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نائب صدر ہیں۔
کانگریس لیڈر کے طور پر ڈاکٹر مشرا تین بار بہار کے وزیر اعلی رہے۔ انہوں نے مرکز میں بھی وزیر کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔