پٹنہ 10 نومبر [یو این آئی] الیکشن کمیشن نے سماجی دوری کے رہنما خطوط پر عمل پیرا ہونے کے لئے بہار کے 38 اضلاع میں گنتی مراکز کی تعداد بڑھا کر 55 کردی ہے۔
ووٹوعں کی گنتی شروع ہونے جارہی ہے۔ ساتھ ہی مدھیہ پردیش سمیت 11 ریاستوں کی 58 نشستوں پر اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں ڈالے جانے والے
ووٹوں کی گنتی بھی کی جائے گی۔
بہار پہلی ریاست ہے جہاں ہندستان میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد مکمل انتخابات ہوئے۔
ریاست کے تمام 38 اضلاع میں 55 گنتی مراکز قائم کیے گئے ہیں ، جہاں 3،755 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لئے 28 اکتوبر ، 3 نومبر اور 7 نومبر کو تین مراحل میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔