the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پٹنہ 30 اکتوبر (یو این آئی) بہار قانون ساز اسمبلی کی تارا پور اور کشیشورستھان (ریزرو) سیٹوں کے لئے آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں دوپہرایک بجے تک 37.92 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ریاستی انتخابی دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ تارا پور اور کشیشورستھان اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں دوپہر ایک بجے تک 37.92 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ کشیشورستھان سیٹ پر 36.55 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ تارا پور سیٹ پر 39 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
ابتدائی اوقات میں ووٹنگ سست رہی لیکن دن چڑھنے کے ساتھ ساتھ اس میں تیزی آتی



گئی۔ پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور دونوں اسمبلی حلقوں کے کسی بھی حصے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔
اس دوران کشیشورستھان زیرآب علاقوں میں پولنگ بوتھ نمبر236 اور 237 پر ووٹ ڈالنے کے لئے زیادہ تر خواتین کو کشتیوں میں سفر کرتی ہوئی نظرآئیں۔ بوتھ نمبر 44 پر خواتین پولنگ اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جہاں خواتین ووٹرز اپنا ووٹ ڈال رہی ہیں۔ اسی طرح تارا پور کے بوتھوں پر ووٹروں کی بڑی تعداد کو اپنی باری کا انتظار کرتے دیکھا گیا۔ بہار کےسابق وزیر شکونی چودھری نے تارا پور میں اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.