واشنگٹن، 14 جون (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکی صدر جو بائیڈن 2024 میں پھر سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ اس کی تصدیق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے کی ہے۔
محترمہ پیئر نے ان دعوؤں کی تردید کی کہ صدر بائیڈن کی عمر اس میں آڑے آ سکتی ہے۔ انہوں نے سی این این کو بتایا کہ "میں (محترمہ پیئر) جو کہہ سکتی ہوں وہ یہ ہے کہ صدر نے بار بار کہا ہے کہ ان کا 2024 میں انتخابات میں حصہ لینے کا منصوبہ ہے ۔ میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ صدر کا ارادہ
وہی ہے جسے کرنے کا وہ منصوبہ بنا رہے ہیں۔
اہلکار نے یقین دلایا کہ انتظامیہ عمر کے معاملے پر توجہ مرکوز نہیں کر رہی ہے اور صدر کی ترجیح امریکی عوام اور ان کی زندگیوں کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔
یہ بیان نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے درمیان سامنے آیا ہے جس میں اوباما انتظامیہ کے سابق چیف اسٹریٹیجسٹ ڈیوڈ ایکسلروڈ کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ اگر مسٹر بائیڈن دوسری مدت کے لیے انتخابات لڑتے ہیں تو ان کی عمر راہ میں رکاوٹ بنے گی۔