واشنگٹن، 6 اگست (اسپوتنک) امریکہ میں نومبر میں ہونے والے صدر کے انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک پارتی کے امیدوار جو بیڈن کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری 43 فیصد سےکم ہوکر 40 فیصد رہ گئی ہے۔
دی ہل اور ہیرس ’ایکس‘ جیسی مارکیٹ ریسرچ کمپنیوں کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق مسٹر بیڈن کو تین فیصد پوائنٹ کا نقصان ہوا
ہے۔
اس سروے کے نتائج بدھ کو جاری کئے گئے۔
اس سے قبل کمپنی کی جاب سے جولائی کے وسط میں کرائے گئے ایک سروے کے مطابق مسٹر بیڈن کو سات فیصد پوائنٹ کی برتری تھی۔
ریئل کلیئر پالیٹکس ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کے مطابق مسٹر بیڈن کو حال ہی میں کرائے گئے تین سروں میں پانچ فیصد پوائنٹ کی برتری ملی ہے۔
اسپوتنک۔ این یو۔