واشنگٹن ، 24 اکتوبر (یو این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو سے فون پر بات کی۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق، بات چیت کے دوران بائیڈن نے حماس کے زیر حراست مزید 2 مغویوں کی رہائی پر
اطمینان کا اظہار کیا۔ بائیڈن نے ایک بار پھر کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے کہ امریکی شہریوں سمیت تمام یر غمالی اور غزہ کے شہری محفوظ طریقے سے علاقے سے نکل جائیں۔
بائیڈن نے نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے امریکی فوجی مدد سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں انسانی امداد کا سلسلہ
جاری رہنا چاہیے۔ دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بھی اپنے اسرائیکی ہم منصب یو و ٹیلنٹ سے فون پر بات کی۔ بات چیت کے دوران آسٹن نے غزہ کے لیے انسانی امداد کے بہاؤ اور وہاں کے شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں وزراء نے اسرائیل کے لیے امریکہ کی جاری دفاعی حمایت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔