واشنگٹن، 8 نومبر (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکی صدر جو بائیڈن نے عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی ٹیم کو عراق کی خودمختاری کو برقرار رکھنے میں مدد کرنے کی ہدایت کی گئی
ہے۔
مسٹر بائیڈن نے ایک بیان میں کہا’’عراق میں دہشت گردانہ حملے کے مرتکب افراد کا احتساب ہونا چاہیئے۔
میں ان لوگوں کی شدید مذمت کرتا ہوں جو عراق کے جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کے لیے تشدد کا استعمال کر رہے ہیں‘‘۔