the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
واشنگٹن، 13 اگست (یواین آئی) امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر کے عہدے کے امیدوار جو بائیڈن نے اپنی پارٹی کی نائب صدر کے عہدے کی امیدوار سینیٹر کملا ہیرس کے ساتھ اپنے آبائی شہر ولمنگٹن، ڈلاویر میں ایک انتخابی مہم میں شرکت کی۔ دونوں کی یہ پہلی عوامی شرکت تھی جلسہ گاہ کےمقام پر بجلی نہیں ہونے کی وجہ سے بدھ کو اس تقریب کے انعقاد میں کئی گھنٹوں کی تاخیر ہوئی۔ بعد میں باسکیٹ بال مقام پر منعقد ایک پروگرام میں سابق نائب صدر بائیڈن اور سینیٹر ہیرس باری باری ماسک پہن کر آئے۔
مسٹر بائیڈ نے ایک اہم پارٹی میں نائب صدر کے لئے نامزد ہونے والی پہلی جنوب ایشیائی۔امریکی خاتون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے امریکہ کے اگلے نائب صدر کے طورپر اپنے ساتھ آنے کے لئے صحیح فرد کو چنا اور وہ سینیٹر کملا ہیرس



ہے۔‘‘
انہوں نے محترمہ ہیرس کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’اسمارٹ، مشکل پسند، تجربہ کار‘ اور اس ملک کی ریڑھ۔ متوسط طبقے کے لئے ایک ثابت شدہ فوجی‘ قرار دیا۔
محترمہ ہیرس اسٹیج پر مسٹر بائیڈن سے سوشل ڈسٹنسنگ بنا کر بیٹھی ہوئی تھیں۔ جب مسٹر بائیڈن بول رہے تھے تب انہوں نے اپنا ماسک ہٹالیا۔ مسٹر بائیڈن بغیر ماسک پہنے ہی لوگوں سے خطاب کررہے تھے۔
مسٹر بائیڈن نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’’جو بائیڈن اور کملا ہیرس انتظامیہ کی کووڈ۔19 کے چیلنج کو تکمیل کرنے اور اس وبا پر کنٹرول کرنے کی جامع منصوبہ بندی بنائے گی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ "وہ ماسک ، سائنس پر مبنی واضح رہنمائی کی پیروی کریں گے اور ریاستی اور مقامی حکومتوں کو اسکولوں اور کاروبار کو محفوظ طریقے سے کھولنے کے لئے انہیں درکار وسائل فراہم کیے جائیں گے۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.