تھمپو، 16 جنوری (یو این آئی) بھوٹان کے وزیر اعظم لوٹے شیرنگ نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو میں کووڈ 19 کی ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کے لئے مبارکباد پیش کی۔
مسٹر شیرینگ نے ٹویٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ "میں آج ملک گیر کووڈ -19
ٹیکہ کاری مہم شروع کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستان کے عوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ امید ہے کہ ہمیں اس عالمی وبا سے ہونے والے مصائب سے نجات حاصل ہوسکے گی"۔
انہوں نے مسٹر مودی اور ملک کے عوام کو اچھی صحت اور خوشحالی کی تمنا ظاہر کی۔