نئی دہلی/7جولائی(ایجنسی) ہندوستان کے دورے پر آئے بھوٹان کے وزیر اعظم داشو چھیرنگ توبگے Tshering Tobgay نے ہفتہ کو کانگریس صدر راہل گاندھی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہترکرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کر کے تفصیل بتاتے ہوئے کہا'بھوٹان کے وزیر اعظم کے ساتھ آج میری ملاقات ہوئی۔ ہم نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا'۔
قابل ذکر ہے کہ بھوٹان کے وزیر اعظم توبگے تین روزہ ہندوستان دورے پر ہیں اور صدر، وزیر اعظم سمیت مختلف رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔