: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 15 مارچ (یو این آئی) بھوٹان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قریبی اور خاص بتاتے ہوئے ہندوستان نے جمعہ کو کہا کہ یہ پڑوسی ملک ہندوستان کے ساتھ اپنی دوستی اور اشتراک میں برابر کا بھروسہ رکھ سکتا ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمونے راشٹرپتی بھون میں بھوٹان کے وزیر اعظم
داشو شیر نگ تو بگے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو بھوٹان کے ساتھ ترقی میں اشتراک کرنے اور پڑوسی ملک کے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کی حمایت کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھوٹان کے ساتھ ہندوستان کی ساجھیداری اس کی نوجوان آبادی کی ترجیحات اور خواہشات کے مطابق جاری رہے گی۔