the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/1اگسٹ(ایجنسی) اترپردیش کے نوجوان شاعرعدنان کفیل درویش کو موجودہ شاعری میں اپنی پہچان بنانے کے لئے اس سال بھارت بھوشن اگروال ایوارڈ دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عدنان کفیل درویش کو یہ ایوارڈ ان کی نظم "قبلہ" کے لئے دیا گیا ہے جوگزشتہ سال کولکاتا کے" واگرتھ میگزین" میں شائع ہوئی تھی۔

معروف مصنف اشوک واجپئی، ارون کمل، اودے پرکاش، پرشوتم اگروال اورانامکا کی جیوری ہرسال ایک سال میں شائع



بہترین شاعری کو یہ ایوارڈ دیتی ہے۔ اس مرتبہ ایوارڈ کے چیف جیوری پرشوتم اگروال تھے۔ اگروال نے نظم کی تعریف میں لکھا ہے کہ یہ نظم تہذیب وثقافت اورمذہب میں خواتین کے تعاون اوران کے نظرانداز کئے جانے کو نمایاں کرتی ہے۔


بلیا ضلع کے گڈكر گاؤں میں 30 جولائی 1994 کوپیدا ہوئے عدنان کفیل درویش دہلی یونیورسٹی میں کمپیوٹرسائنس کے طالب علم ہیں۔ ان کی نظمیں سبھی بڑے اخبارات میں شائع ہوئی ہیں۔ سال 1979 میں قائم یہ باوقارایوارڈ عظیم شاعربھارت بھوشن اگروال کی یاد میں ہر سال دیا جاتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.