بھوپال ،29جون (ایجنسی)بھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے ایم ایل اے بیٹے Akash Vijayvargiya آکاش وجے ورگیہ کو آج شام بھوپال کی خصوصی عدالت نے ضمانت
دیدی۔
اندور تین اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی آکاش کے وکیل پوشیہ متر بھارگوا نے بتایاکہ خصوصی جج سریش سنگھ نے شام کو آکاش کو ضمانت دی ۔ اب ہم اس سلسلہ میں ضروری کارروائی مکمل کرتے ہوئے آگے قدم اٹھائیں گے ۔