the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 9 جنوری (یو این آئی) سماج کے نچلے طبقے کی ضرورتوں کاخیال رکھنا اور خاص طور پر سردیوں کے موسم میں انہیں گرم کپڑے اور کمبل فراہم کرنا اس وقت سب سے بڑی انسانی خدمت ہے۔ یہ بات ہربھجن سنگھ سدھو جوڈیشیل ممبر انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبیونل دہلی بینچ وزارت قانون و انصاف حکومت ہند، نے بھارتیہ نیوز ایجنسی کے تحت مختلف علاقوں میں ایک ہزارکمبل تقسیم کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے جامعہ نگر کے ابوالفضل انکلیو میں تقریباًتین سو کمبل تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ سردی کے موسم میں جہاں گرم کپڑوں میں لوگ دبکے ہوئے ہوتے ہیں وہیں غریب اور نظر انداز طبقہ گرم کپڑے کے لئے ترس رہے ہوتے ہیں اور سخت سردیوں میں انہیں بغیر گرم کپڑے کے گزارنا پڑتا ہے۔ ایسے لوگوں کو گرم کپڑے اور کمبل وغیرہ فراہم کرنا سب سے بڑی انسانیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ایک بڑا طبقہ بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان تک جہاں تک ممکن ہوسکے سہولت پہنچائیں۔
جج ہر بھجن سنگھ سدھو نے کہاکہ خدمت خلق اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا سب سے ضروری کام ہے اور اپنے آس پاس پڑوس کے لوگوں کا خیال



رکھنا ہی انسانیت نوازی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چودھری افضل ندیم اور ان کا ادارہ بھارتیہ نیوز ایجنسی غریبوں کے لئے بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ان کے کاموں میں ہمارا تعاون ہمیشہ شامل رہے گا۔انہوں نے سماجی کام اور خدمت خلق اور خاص ضرورت مندوں کو گرم کپڑے فراہم کرکے بہترین انسانیت نوازی کا ثبوت دیا ہے۔
بھارتیہ نیوز ایجنسی کے کنوینر چودھری افضل ندیم نے اس موقع کمبل تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ادارہ سردار ہربھجن سنگھ سدھو کے تعاون سے انسانیت کی خدمت کرتی رہی ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران بھی ہم نے ضرورت مندوں کو مدد فراہم کی تھی اور اس وقت ہم نے ایک ہزار کمبل مختلف علاقوں میں تقسیم کئے ہیں ان میں بھی ان کا خصوصی تعاون ہے۔ ہم نے مہرولی، نظام الدین، موتی باغ اور یہاں ابوالفضل میں ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کر رہے ہیں اور ہمارا سفر آگے بھی جاری رہے گا۔ ہمارا مقصد بہت ہی ضرورت مندوں تک پہنچنا ہے اور ہم ٹیم کے ذریعہ فہرست تیار کرکے کمبل فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ابوالفضل میں تین سو کمبل تقسیم کئے گئے ہیں اور آئندہ بھی ضرورت مندوں تک کمبل دینے کی کوشش کی جائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.