the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جے پور، 13 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا یوا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے قومی صدر تیجسوی سوریہ نے کہا ہے کہ بہار میں لالو پرساد یادو کا جنگل راج سنا تھا، لیکن آج راجستھان میں اشوک گہلوت کا جنگل راج حقیقی شکل میں دیکھ رہے ہیں۔
مسٹر سوریہ نے یہ بات کرولی تشدد کے زخمیوں اور حملے میں زخمی ہونے والے اے ای این ہرشادیپتی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ لالوکے جنگل راج کے بارے میں سنا تھا لیکن آج وہ اشوک گہلوت کے جنگل راج کو حقیقی شکل میں دیکھ رہے ہیں۔ کرولی میں ہوئے تشدد کے متاثرین کی حالت اتنی خراب ہے



کہ 20-30 سال کے نو جوان ، جن کی ساری زندگی ان کے سامنے پڑی ہے، ابھی وہ بستر پر ہیں۔ یہ خوشامد کی سیاست کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہرشادیپتی سے بات کرنے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ کانگریس ایم ایل اے گرراج سنگھ ملنگا نے ان کے ساتھ انتہائی غیر انسانی طریقے سے مار پیٹ کی ہے،ابھی تک ان کی سرجری نہیں ہو پائی ہے۔ یہاں لوگوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ مسٹر سوریہ نے کہا کہ بی جے وائی ایم اور بھارتیہ جنتا پارٹی راجستھان میں گہلوت کے جنگل راج کی مخالفت کریں گی اور آنے والے وقت میں اس کی اور بھی شدید مخالفت کی جائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.