: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
رانچی، 8 نومبر (یو این آئی) جھار کھنڈ کے سابق قومی صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے آج جھار کھنڈا سمبلی انتخابات کے حوالے سے لوہر دگا اور سمڈیگا میں انتخابی میٹنگوں سے خطاب کیا مسٹر گاندھی نے بی جے پی کے خلاف سخت حملہ کیا اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئین کو پھاڑ کر پھینکنا چاہتی ہے مسٹر گاندھی نے آج لوہر دگا
میں ایک بڑی انتخابی ریلی میں کہا کہ جھار کھنڈ ریاست پانی، جنگل اور زمین کی لڑائی لڑنے سے بنی۔ خاص طور پر جب قبائلیوں نے کہا کہ ہمیں یہاں کے جنگلات اور معدنیات سے ہونے والا فائدہ ہمیں حاصل ہونا چاہیے ، تب یہ ریاست بنی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی آئین کو پھاڑ کر پھینکنا چاہتی ہے لیکن ہم اسے بچانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پانچ ضمانتیں بھی دیں-