نئی دہلی 07 جنوری ( یو این آئی ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں 'بھارت پول' پورٹل سے بین الاقوامی تحقیقات کے معاملے میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے اور اس پورٹل اور تین نئے فوجداری قوانین سے بیرون ملک فرار ہونے والے مجرموں کو پکڑنے کے لئے ایک مضبوط ذریعہ بن جائے گا۔
مسٹر شاہ نے آج یہاں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی
بی آئی) کے ذریعہ تیار کردہ بھارت پول پورٹل کا آغاز کیا۔ انہوں نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے 35 ایوارڈ یافتہ افسران کو پولیس میڈل بھی پیش کیے ، جنہیں ممتاز خدمات کے لیے صدر جمہوریہ کا پولیس تمغہ اور تفتیش میں بہترین کار کردگی کے لیے مرکزی وزیر داخلہ کا تمغہ دیا گیا ہے۔ اس موقع پر مرکزی داخلہ سکریٹری اور سی بی آئی کے ڈائریکٹر سمیت کئی معززین موجود تھے۔