: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جالندھر، 16 فروری (یو این آئی) کسانوں کی 'دہلی چلو' تحریک کے درمیان جمعہ کو پنجاب میں سنیکت کسان مورچہ اور دیگر ٹریڈ یونینوں کی طرف سے گرامین بھارت بند کی اپیل کے پنجاب ملے جلے اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔ ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی سمیت کسانوں کی مانگوں کو منظور کرنے کے لئے حکومت پر دباو بنانے کے لئے سنیکت کسان مورچہ کے بھارت بند کی
اپیل کے جواب میں پنجاب میں مسافروں کو جمعہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کئی بسیں سڑکوں سے دور رہیں۔ ریاست کے بیشتر شہروں میں دکانوں پر تالے پڑے رہے اور بازار سنسان النظر آئے۔ پنجاب کے شہر رائے کوٹ میں تمام بازار بند ہیں اور سڑکوں پر اموشی ہے۔ گورداسپور میں تمام دکانوں کو تالے لگے ہوئے نظر آرہے ہیں، بازار میں صرف چند لوگ نظر آرہے ہیں۔