ناگپور / نئی دہلی، (یو این آئي) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے جہاں ایک طرف ڈوكلام تنازعہ کو حل کرنے اور روہنگیا پناہ گزین اور مسئلہ کشمیر پر اپنائے گئے موقف کے لئے مودی حکومت کی تعریف کی ہے ، وہیں اقتصادی پالیسیوں سے لے کر ہر اہم مسئلے پر عوام کی رائے کے ساتھ
چلنے کی نصیحت بھی دی ہے۔
سنگھ کے سربراہ آج ناگپور میں وجيےدشمي کی مناسبت سے منعقدہ سالانہ میلے کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔
اس موقع پر مسٹر بھاگوت نے حکومت کی کئی محاذوں پر کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 70 سال میں پہلی بار دنیا کی توجہ ہندوستان کی جانب مبذول ہوئی ہے