نئی دہلی ، 04 مارچ (یو این آئی) پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان پر اقتدار کے نشے میں دھت ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس نے منگل کے روز کہا کہ کسان اپنے جائز مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں لیکن عام آدمی پارٹی کسان مخالف ہے ، اس لیے وزیر اعلیٰ
کسانوں سے خوشگوار انداز میں بات کرنے کے بجائے انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا ایکس پر مسٹر بھگونت مان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے، کانگریس نے آج کہا: "کسان ٹرینوں اور سڑکوں کو روک کر نقصان پہنچارہے ہیں۔
پنجاب احتجاجی ریاست بنتا جا رہا ہے۔