بھدوہی، 27 فروری (یواین آئی ) تاریخ کے صفحات سے تقریبا مٹ چکے کٹھ پتلی فن اور اس سے منسلک فنکاروں کو وزیر اعظم نریندر مودی کے آج کے خطاب نے آکسیجن دے دی ہے ۔
ز وزیر اعظم نریندر مودی کے کھلونا میلے کے خطبے کو سن کر بھدوہی کے کٹھ پتلی فنکار مبہوت ہو گئے اور کئی دہائیوں سے گھر میں دھول سے اٹے پڑے کٹھ پتلیوں کے کھلونوں کو ایک بار پھر صاف ستھرا کرنے میں لگ گئے ہیں۔ بھدوہی شہر کے مخدوم پور نٹ اور سپیروں کی بستی میں آج صبح تقریبا 12
نٹ کنبے کے لوگ وزیر اعظم کی تقریر دوردرشن پر لائیو دیکھ رہے تھے ۔
مجمع کو دیکھ یواین آئی کے نمائندے کے قدم رک گئے ۔ پوچھے جانے پر نٹ خاندان کے لوگوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کھلونا میلے کا افتتاح کیا ہے۔ ساتھ ہی کٹھ پتلی فن کے فروغ کے سلسلے میں بھی بتایا۔ مسٹر مودی کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے شرات علی بتاتے ہیں کہ ان کے والد کئی دہائیوں قبل چیتر ماہ میں گندم کی کٹائی کا وقت ہوتا تھا اور گاؤں میں پہنچ کر کٹھ پتلی نچاتے تھے ۔