یروشلم، 30 مارچ (یو این آئی) اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی صلاح کار رویکا پلچو کورونا وائرس (کووِڈ-19) سے متاثر پائی گئی ہیں۔
اسرائیل کی مقامی میڈیا
’چینل 12‘ کے مطابق انہوں نے تین روز قبل مسٹر نتن یاہو سے ملاقات کی تھی۔ پیر کو ٹائمس آف اسرائیل کی شائع رپورٹ کے مطابق محترمہ پلچو کورونا وائرس چیک اپ میں پازیٹیو پائی گئی ہیں۔