the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ 24نومبر(یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی حکومت کوویڈ 19 کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو فوری طور پر نافذ کرنے کے لئے مرکز اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج 8ریاستوں میں کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا۔اس موقع پر ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔بنرجی نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے ریاست میں مریضوں کے صحت یابی کی شرح میں بہتری آئی



ہے۔
مغربی بنگال حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ، بنرجی نے ورچوئل میٹنگ کے دوران مودی کو بتایا کہ ہم مرکز اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم ویکسین کے ایک ابتدائی پروگرام کے منتظر ہے ، جس میں ریاستی حکومت اس پروگرام میں شامل ہوگی ۔وبائی مرض کے خلاف جامع جنگ کے لئے مرکز اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرزکو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بنرجی نے مودی کو یقین دلایا کہ مغربی بنگال تربیت یافتہ انسانی وسائل اور حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے لئے بنیادی ڈھانچے (بشمول کولڈ چین) کے ساتھ پوری طرح تیار ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.