the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
کلکتہ ، 30 جون(یواین آئی) مغربی بنگال میں ویکسین کی قلت کی شکایت کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت ویکسین معاملے میں بنگال کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے انہوں نے کہاکہ اترپردیش کو 3.5کروڑ، مہاراشٹر کو تین کروڑ کوروناویکسین دی گئی ہے جب کہ بنگال کو صرف دو کروڑ ویکسین دی گئی ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب متعصبانہ رویہ کی وجہ سے بنگال میں ویکسین کو لے کر کوئی منظم پروگرام نہیں چل رہا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہ کہ چیف سیکریٹری کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مرکزی حکومت کو خط لکھ کر زیادہ سے زیادہ ویکسین کا مطالبہ کرے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں ویکسین پروگرام میں کسی بھی طرح سے بے ضابطگی نہیں ہوئی ہے۔کل تک 2.17کروڑ خوراکیں دی گئی ہے ۔ہمیں ضرورت کے مطابق ویکسین نہیں ملے ہیں ۔اب



تک صرف 1.99کروڑ ویکسین ملے ہیں ۔جس میں سے 1.90کروڑ ویکسی دئیے جاچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کلکتہ میں ویکسین کا پہلا ڈوز دینے کےلئے ویکسین نہیں ہے ۔کلکتہ میں ہم صرف دو سری خوراک دے رہے ہیں ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے براہ راست 18 ملین ویکسین59 ملین روپے خرچ کرکے خریدے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہاکہ بنگال کو آبادی کے لحاظ سے ویکسین نہیں دی جارہی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اترپردیش اور مہاراشٹر کو زیادہ ویکسین کیوں ملے ہیں اس پر ہمیں اعتراض نہیں ہے ۔بلکہ راجستھان اور گجرات جیسی ریاست جو آبادی میں ہم سے کم ہیں انہیں بھی ہم سے زیادہ کورونا ویکسین دئیے گئے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ انہوں نے غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والوں کو ترجیحی بنیاد پر کورونا ویکسین فراہم کی ہے ۔جس میں سبزی فروش ، ہاکر اور بس و کار ڈرائیور شامل ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.