: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26اگست (یو این آئی) مرکزی خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزیر انوپورنا دیوی نے مغربی بنگال میں بچوں کے تحفظ سے متعلق جنسی جرائم کے قانون (پوکسو) کے تحت مختص تیز رفتار خصوصی عدالت کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کو چاہیے کہ وہ جنسی جرائم سے بچاؤ کے قانون کے
تحت جلد از جلد خصوصی عدالت قائم کرے اور خواتین اور بچوں کو انصاف فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے مرکزی وزیر نے اتوار کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو لکھے ایک خط میں کہا کہ سال 2019 میں ریاست کو 123 فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتیں الاٹ کی گئیں، لیکن جون 2023 تک ایک بھی عدالت شروع نہیں ہو سکی۔