: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،22 مارچ (یواین آئی) اپوزیشن نے کہا ہے کہ حکومت صرف نجکاری پر توجہ دے رہی ہے اور اڑان جیسے منصوبے بناکر اس کےلئے الاٹمنٹ نہیں بڑھاتی اور ایئر انڈیا جیسی عوامی شعبہ کی کمپنی کی نجکاری کرکے سب کچھ بیچنے پر آمادہ ہے لوک سبھا میں کانگریس کے رونیت سنگھ بٹو نے اڑان یوجنا کے تحت بجٹ 23-2022 کےلئے شہری ہوابازی کی وزارت کےکنٹرول کے تحت گرانٹ کےمطالبات پر بحث
میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پائلٹوں سے بہت کام کرایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فروری 2022 تک 40 روٹ شروع ہونے کی بات کی تھی لیکن 31 پر ہی آپریشن کیا جارہا ہے۔ اڑان یوجنا کا مقصد غریبوں کو فائدہ پہنچانا تھا لیکن اس کےلئے ڈھانچہ جاتی ترقی پر توجہ نہیں دی گئی۔ یوجنا کے تحت جو سرگرمیاں چلانے کا منصوبہ تھا اس کےلئے محض 101 کروڑ روپے کا الاٹمنٹ کیا گیا جو ضرورت سے بہت کم ہے۔