حیدر آباد 15 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر کوئلہ کشن ریڈی نے کہا ہے کہ حیدر آباد کے بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری کے کام تقریباً مکمل ہو چکے ہیں اور جلد ہی اسٹیشن کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
آج صبح ، وزیر موصوف
نے بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن کے جدید کاری کے کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن کو "آل دو من اسٹیشن " میں تبدیل کیا جا رہا ہے ، جہاں سیکوریٹی اسٹاف سمیت تمام عہدیداران، ملازمین اور معاون عملہ خواتین پر مشتمل ہوگا-