کلکتہ 20فروری (یواین آئی) مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے سے قبل مرکز ی نیم فوجی دستے کی کم از کم 12 کمپنیاںآج صبح مغربی بنگال پہنچ گئیں ۔
ریلوے اسٹیشنوں پر ، سی آر پی ایف اور مغربی بنگال پولیس کے
اعلی افسران نیم فوجی دستے کا استقبال کے لئے موجود تھے۔
الیکشن کمیشن نے آئندہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان25 فروری تک کرسکتی ہے اس سے قبل تک مغربی بنگال میں مرکزی فورس کی 125 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔