نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ دسمبر 2024 سے پہلے ہندوستان میں سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ امریکہ کے برابر ہو جائے گا منگل کو لوک سبھا میں بجٹ سال 2022-23 کے لیے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے تحت گرانٹس کے مطالبات پر
بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر گڈکری نے کہا کہ اس سال کے آخر تک کشمیر سے دہلی آٹھ گھنٹے، کشمیر سے دہلی۔
ممبئی 20 گھنٹے، دہلی سے جے پور کا فاصلہ دو گھنٹے میں، دہلی سے دہرادون دو گھنٹے میں، دہلی سے امرتسر چار گھنٹے میں اور دہلی سے ممبئی 12 گھنٹے میں ایکسپریس ہائی وے سے طے کیا جا سکتا ہے۔