یوپی،9 اکتوبر(ذرائع) لکھیم پور کھیری میں اربن کوآپریٹیو بینک میں آج ایک بڑا تنازعہ ہوا، جس میں بی جے پی ایم ایل اے یوگیش ورما کو بری طرح پیٹا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب ایم ایل اے نے بینک میں انتخابی دھاندلی کا الزام لگایا، جس سے بینک کے باہر ہنگامہ ہوا۔ اس تنازعہ نے صورتحال کو مزید کشیدہ بنا دیا جس میں حامی اور مخالفین دونوں شامل تھے۔ واقعہ کے بعد ایم ایل اے کو شدید چوٹیں آئیں اور مقامی انتظامیہ نے صورتحال پر
قابو پانے کے لیے فوری کارروائی کی۔
لکھیم پور کھیری میں لکھیم پور اربن کوآپریٹیو بینک کے انتخابات کو لے کر منگل کو شروع ہونے والی کشیدگی اور الزامات اور جوابی الزامات چہارشنبہ کو ہنگامے میں بدل گئے۔ یہاں بینک کے ہیڈ آفس کے قریب بی جے پی کے ہی دو گروپ آمنے سامنے آگئے۔ اس دوران شدید لڑائی ہوئی۔ ایم ایل اے یوگیش ورما کو ڈسٹرکٹ ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر اودھیش سنگھ، سابق بینک صدر پشپا سنگھ کے شوہر اور ان کے حامیوں نے مارا پیٹا۔