the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 4 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ اس کی اعلیٰ قیادت اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی شبیہ کو خراب کرنے کی جوبھی کوشش کرے گااسے نتائج بھگتنے کے لیے بھی تیار رہنا ہوگا کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا اور سپریہ شرینیت نے پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سوشل میڈیا کااستعمال سماجی تحفظ کے لیے ہونا چاہیے لیکن بی جے پی کے لیڈر اس میڈیا کا استعمال نفرت اور جھوٹ پھیلا کر ملک کا ماحول خراب کرنے کے لیے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات راجیہ وردھن سنگھ راٹھوڈ جھوٹ کو بڑھاوا دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر مسٹر



گاندھی کی شبیہ کو خراب کرنے والے جعلی ویڈیوکو بغیر تحقیقات کے آگے بڑھا رہے ہیں۔ اسی طرح کا جھوٹ بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز بھی پھیلا رہے ہیں اور مسٹر گاندھی کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش کررہے ہیں۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ ان کی پارٹی کے سابق صدر کے خلاف بی جے پی طویل عرصے سے جھوٹ پھیلانے کا کام کررہی ہے اور ان کی شبیہ کو خراب کرکے ان کوبدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن کانگریس ستیہ گرہ کے ذریعے اس کی مخالفت جاری رکھے گی اور ہمیشہ اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے بی جے پی لیڈروں کے خلاف چھ مقامات پر شکایتیں اور ایک جگہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.