نئی دہلی، 21جون (یو این آئی)ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کے اگلے مرحلے میں بولی نہیں لگائے گا لیکن اس نے
تین ٹورنامنٹوں کی میزبانی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
بی سی سی آئی نے یہاں اتوار کو اپنی سپریم کونسل کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا۔
بورڈ دوبئی میں اس بارے میں آئی سی سی سے بات چیت کرے گا۔