حیدرآباد9اکتوبر(یواین آئی) تلنگانہ میں پھولوں کے تہوار بتکماں کے لئے غریب خواتین میں ریاستی حکومت کی جانب سے ساڑیوں کی تقسیم کاآغازریاست بھر میں کیاگیا ہے۔
استفادہ کنندگان کی سہولت کے
لئے ریاست بھرمیں مختلف مقامات پر 15ہزار مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
317کروڑ روپئے سے 280ڈیزائنس والی ساڑیوں کی تیاری کا کام کیا گیا تھا جن کی تقسیم آج سے باقاعدہ ریاست کے مختلف مقامات پر شروع کردی گئی۔