بیروت 18 جون [یو این آئی]مشرقی شام میں مبینہ امریکی فضائی حملے میں کم سےکم چالیس بشار الاسد حکومت نواز جنگجو ہلاک ہو گئے ۔
ہلاک ہونے والے تمام جنگجو غیر ملکی بتائے جاتے ہیں۔
شام
کی حکومت نے الزام لگایاہے کہ امریکی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف قائم عالمی فوجی اتحاد نے مشرقی شام میں سرکاری فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔