حیدرآباد،19مئی(یواین آئی)بیرسٹراسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے ڈی جی پی تلنگانہ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد ایرپورٹ کے قریب ڈی سی ایم ڈرائیور سبحان کی بُری طرح پٹائی کرنے والے ملازمین پولیس کے خلاف
کارروائی کی جائے۔
سبحان نے اس خصوص میں مجلس کے ہیڈ کوارٹرس دارالسلام پہنچ کر صدر مجلس سے اس بات کی شکایت کی اور کہا کہ ٹریفک پولیس ملازمین نے ان کی بُری طرح پٹائی کی۔
ان کو پولیس اسٹیشن لے جاکر تین دن تک اذیتیں دی گئیں اور ان سے کہا گیا کہ پاکستان چلے جائیں۔