the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نیویارک/14نومبر(ایجنسی) باربی ڈال بنانے والی کمپنی نے امریکا کی شمشیر زن اولمپیئن ابتہاج محمد کی ماڈل گڑیا تیار کردی ہے۔ابتہاج نے گذشتہ سال اولمپکس میں حجاب اوڑھ کر شمشیر زنی کے مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔

میٹل کارپوریشن کے مطابق یہ نئی گڑیا آیندہ موسم خزاں سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔یہ گڑیا ان خواتین کے اعزاز میں بنائی جاتی ہے جنھوں نے سرحدوں کو توڑ کر مختلف غیر روایتی شعبوں میں نمایاں کارنامے انجام دیے ہیں۔اس کارپوریشن نے باربی شیرو کے تحت ماضی مں جمناسٹ گیبی ڈوگلس اور سِلمہ کی ڈائریکٹر ایوا ڈو ورنے کی گڑیا بنائی ہے۔

ابتہاج



محمد نے نیویارک میں سوموار کی شب منعقدہ گلیمر وویمن گالا میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ '' ایک ایتھلیٹ کے طور پر بہت سے مواقع آئے ہیں جہاں میں نے یہ محسوس نہیں کیا تھا کہ مجھے شامل کیا گیا ہے،جہاں (خواتین کی) نمائندگی نہیں ہوتی تھی ، ان جگہوں میں ، میں اکثر موجود ہوتی تھی۔اس لمحے بھی ایک امریکی اولمپیئن کے طور پر میرے لیے یہ قابل فخر بات ہے کہ عالمی برانڈ میٹل نے اپنے کھلونوں میں ایک باربی گڑیا کو شامل کیا ہے جس نے حجاب اوڑھا ہوا ہے'۔

ابتہاج محمد امریکا کی پہلی اولمپیئن تھیں جنھوں نے حجاب اوڑھ کر اولمپکس کھیلوں میں حصہ لیا تھا۔ انھوں نے 2016ء میں منعقدہ ریو ڈی جنیرو گیمز میں شمشیر زنی کے مقابلوں میں کانسی کا تمغا جیتا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.