نئی دہلی، 28 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر پون کمار بنسل کو پارٹی کے خرانچی کے عہدے کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے سنیچر کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ محترمہ سونیا گاندھی نے اس عہدے کےلئے مسٹر بنسل کو منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ
مسٹر بنسل کو فوری طور پر یہ ذمہ داری سنبھالنے کےلئے کہا گیا ہے۔ وہ پارٹی کے انتظامی محکمے کے انچارج اور جنرل سکریٹری بھی ہیں۔
کانگریس کو خزانچی احمد پٹیل کے انتقال کے بعد یہ عہدہ خالی ہوگیا تھا اور پارٹی صدر نے مسٹر بنسل کو عبوری ٹریزری کی اضافی ذمہ داری سونپی ہے۔ مسٹر پٹیل کا کورونا انفکیشن کی وجہ سے دو دن قبل انتقال ہوگیا تھا۔