نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) دلی حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ 19) سے بچاؤ کے لئے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جمعرات کو راجدھانی کے سبھی ریستوراں میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر روک لگادی ہے۔
وزیراعلی اروند کیجریوال نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ راجدھانی کے سبھی
ریستوراں میں 31 مارچ تک لوگوں کے بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اگرچہ لوگ کھانا پیک کرواکر لے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے ریستوراں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ لاپروائی برتنے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا۔