نئی دہلی، 22 نومبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت بڑے بڑے صنعت کاروں کو بینکوں سے دئے گئے قرضوں کو بے خوفی سے معاف کر رہی ہے اور قرض ادا کرنے میں ناکام ہونے پر عام لوگوں کو ذلیل کرنے کے لئے طرح طرح کے ہتھکنڈے اپنا
رہی ہے کانگریس کی ترجمان سپریہ شری نیت نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت گزشتہ پانچ سالوں میں 1,32,000 کروڑ روپے کے قرض کا صرف 13 فیصد ہی وصول کر سکی اور 10,09,510 کروڑ روپے کی وصولی نہیں ہو سکی۔