دیواس/17اپریل(ایجنسی) پورے ملک میں اے ٹی ایم مشینوں میں نقدی کی کمی کے درمیان مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع میں واقع بنک نوٹ پریس میں آج سے تیسری شفٹ میں بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">بینک نوٹ پریس کے ڈپٹی جنرل منیجر آر سی موٹوانی نے بتایا کہ دیواس میں 500اور 200روپے کے نوٹ چھاپے جارہے ہیں۔ آج سے ہی نوٹوں کی چھپائی کو بڑھانے کے لئے تیسری شفٹ بھی شروع کردی گئی ہے۔