الور، 17 دسمبر (یو این آئی) راجستھان کے الور میں یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینس کی کال پر بینک ملازمین نے آج اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی آریہ نگر شاخ کے سامنے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
ایس بی آئی کے جے پور ڈویژن کے ایڈمنسٹریٹو آفس-2 کے ڈپٹی جنرل
سکریٹری سورم شرما نے کہا کہ منافع بخش قومی اداروں کو نجی ہاتھوں میں فروخت کرنے کی پالیسی کا بے روزگاری اور مہنگائی پر برا اثر پڑ رہا ہے۔
مرکزی حکومت کی اس پالیسی کو موڈیفکیشن کہا جانا چاہیے کیونکہ جہاں ایک طرف منافع کی نجکاری ہو رہی ہے وہیں خسارے کو قومیانے کا عمل بھی جاری ہے۔