: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ڈھاکہ، 5 اگست (یو این آئی) بنگلہ دیش میں گزشتہ کچھ دنوں سے جاری شدید کشیدگی کے درمیان وزیر اعظم شیخ حسینہ پیر کو ملک سے محفوظ مقام کے لئے روانہ ہوئیں اور ان کے جانے کی خبر ملتے ہی ہزاروں مظاہرین نے ان کی سرکاری رہائش گن بھون پر پر حملہ کر دیا محترمہ حسینہ تقریباً 14:30 بجے ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں دارالحکومت ڈھاکہ سے روانہ ہوئیں۔
ان کی چھوٹی بہن شیخ ریحانہ بھی ان کے ساتھ تھیں ذرائع کے مطابق وہ ہندوستان کے مغربی بنگال کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔ وہ روانگی سے قبل
تقریر ریکارڈ کرنے کی خواہش رکھتی تھیں، لیکن ایسا ا کرنے کا موقع نہیں ملا۔
دریں اثناء آج آرمی ہیڈ کوارٹرز میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور اہم شخصیات سے ملاقات جاری ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ڈھا کہ یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے پروفیسر آصف نذرل کو اطلاع ملی ہے کہ انہیں آرمی چیف جنزل و قار الزمان سے ملاقات میں مدعو کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے سینئر شریک چیئر مین انیس الاسلام محمود اور پارٹی کے جنرل سیکرٹری مجیب الحق چنوں کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔