ڈھاکہ، 11 جنوری (یو این آئی) بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ محمد شہریار عالم نے پیر کو بِمسٹیک (بے آف بنگال انیشیٹیو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن) کے نو مقرر جنرل سکریٹری تینجِن لیکفیل کا
خیر مقدم کیا۔
اس کے بعد اپنے دفتر میں ان سے خیرسگالانہ ملاقات کی۔
اس دوران مسٹرعالم نے بھوٹان کی جانب سے نامزد مسٹر لیکفیل کے بِمسٹیک کے تیسرے جنرل سکریٹری کے بطور مقرر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔