ڈھاکہ/27ستمبر(ایجنسی) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش میں تیزی سے بڑھ رہے روہنگیا بحران پر یہاں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں تین نکاتی حل کی تجویز پیش کی۔ محترمہ شیخ حسینہ نے منگل کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں "گلوبل کامپیکٹ آن رفیوجی : اے ماڈل فور گریٹر سولیڈریٹی اینڈ کوآپریشن " کے موضوع پر پروگرام میں پہلی سفارش کی ہے کہ اقلیتی گروپ کے خلاف میانمار کا تفریق آمیز قانون، پالیسیوں اور رویہ ختم کیا جائے۔
start;">
محترمہ حسینہ نے اپنی دوسری تجویز میں کہاکہ میانمار تمام روہنگیاوں کو اعتماد میں لے اور سیکورٹی کی ضمانت ، حقوق اور شہریت دیکر اچھا ماحول بنائے۔ اگر تمام شہریوں کی سیکورٹی کی ضرورت پڑے تو ملک کے اندر محفوظ علاقہ بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے تیسری تجویز میں کہا کہ میانمار میں جوابدہی اور انصاف کے ذریعہ روہنگیاوں کے خلاف مظالم کو روکا جانا چاہئے، خاص طورپر اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے حقیقت تعین مشن کی سفارشات کو دیکھاجانا چاہئے۔